سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیم کا سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا دورہ

کراچی18جنوری (پی پی آئی)نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کی ٹیم نے رابعہ عباس ملک (لیڈ ایڈوانسمنٹ) کی سربراہی میں سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی میں نسٹ آئیکن کا دورہ کیا اور نسٹ کے مستحق طلباکے لیے فنڈز اکٹھا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی  کی پریس ریلیز کے مطابق نسٹ ٹیم میں عبیرہ عاطف (لیڈ پراجیکٹس) اور امیر حمزہ (لیڈ ایلومنائی ریلیشنز) شامل تھے جبکہ سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد عظیم علوی، چیف کوآرڈینٹر سلیم پاریکھ، سینئر نائب صدر خالد ریاض، نائب صدر محمد ریاض ڈھیڈھی، سابق صدر محمد کامران عربی، سابق نائب صدر محمد فرحان اشرفی (لائڑن کمیٹی ممبر) اور محمد رضوان لاکھانی (لائڑن کمیٹی ممبر) بھی اس موقع پر موجود تھے۔نسٹ کے نمائندوں نے بتایا کہ مستحق طلباکے لیے وظائف کے لیے درکار فنڈز کا تقریباً 51 فیصد کراچی کے مخیر حضرات فراہم کرتے ہیں جو کہ ملک میں سب سے بڑی حصہ داری ہے۔ یہ کراچی کے لوگوں خاص طور پر بزنس کمیونٹی کے اخلاص کو ظاہر کرتا ہے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر احمد عظیم علوی نے سائٹ ایریا اور کراچی کی صنعتوں کو درپیش مسائل کو اسلام آباد کے مقتدر حلقوں کے سامنے اجاگر کرنے میں تعاون کی درخواست کی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو کئی برسوں سے بری طرح نظر انداز کیا جا رہا ہے اور اسے وسائل میں سے حصہ ملنے کے ساتھ ساتھ طاقتور حلقوں سے فوری توجہ کی ضرورت ہے بالخصوص صنعتی علاقوں میں مناسب انفراسٹرکچر کا فقدان ہے جسے ترقی دینے کے لیے ترجیح دی جانی چاہیے۔چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ نے تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔نسٹ کے نمائندوں نے محمد ریاض ڈھیڈھی کے سوال کے جواب میں  بتایا کہ ایک طالب علم کی اعلیٰ تعلیم کے اخراجات تقریباً 17 لاکھ روپے ہیں جو چار سال کے لیے ہوتے ہیں۔ نسٹ کو ہر سال ہزاروں درخواستیں موصول ہوتی ہیں اور تقریباً 2800 طلبااسکالرشپ کی منظوری کے منتظر ہیں۔