پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قدرتی آفات سے نمٹنے میں این جی اوز کی خدمات قابل ستائش ہیں: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

مظفر آباد18جنوری (پی پی آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نبردآزما ہونے کے لئے جہاں حکومتی سطح پر اقدامات اْٹھائے جاتے ہیں وہاں نجی اداروں (این جی اوز) کی بھی خدمات قابل ستائش ہیں۔ جمال فاؤنڈیشن نے صحت کے شعبے میں ایمبولینس سروس شروع کی ہے جو کہ خوش آئند ہے اور ہمیں امید ہے کہ جمال فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس آزادکشمیر کے دور دراز علاقوں میں بھی مہیا کی جائے گی جس سے لوگوں کو ایمرجنسی میں بروقت اور مفید طبی سہولیات میسر آسکیں گی۔ صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آبادکے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے  مزیدکہا  کہ  دیگر نجی سوشل ورک کے اداروں (این جی اوز)سے بھی کہوں گا کہ وہ اس سلسلے میں آگے بڑھیں اور قدرتی آفات کے نتیجے میں عوام کو درپیش مسائل سے نکالنے میں امداد باہم پہنچائیں۔ 2005کے زلزلے میں عوام کو مشکل صورتحال سے نکالنے میں جہاں حکومت نے اپنا کردار ادا کیا وہاں نجی سماجی اداروں (این جی اوز)نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے جس سے عوام کو کافی حد تک ریلیف ملا۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے فلاحی ادارے(این جی اوز) آگے بڑھ کر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں جمال فاؤنڈیشن کی مظفرآباد کے لئے ایمبولینس سروس کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمال فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں اسد جمال نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جمال فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں، اغراض و مقاصد، جاری پروجیکٹس اور مستقبل میں شروع کیے جانے والے پروجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جمال فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ جمال فاؤنڈیشن اور اس جیسے دیگر ادارے(این جی اوز) آزادکشمیر میں لوگوں کے لئے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جس سے لوگوں کو بروقت طبی اور امدادی سہولیات میسر آ سکیں۔