غیر قانونی سگریٹ ا سمگل کرنے کی کوشش ناکام،2ملزمان گرفتار

سکھر17جنوری(پی پی آئی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سکھر نے ایک اہم کارروائی کے دوران غیر قانونی سگریٹ ا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے مورون برانڈ کی غیر  معیاری سگریٹ کے 200 کارٹن (10,000 ڈنڈے) برآمد کر لیے۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو یہ غیر قانونی سگریٹ شکارپور سے پنجاب منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان اسمگلنگ کے ذریعے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کے منصوبے پر کام کر رہے تھے،سی ٹی ڈی سکھر کی بر وقت کارروائی کے نتیجے میں یہ کوشش ناکام بنادی گئی اور ملزمان کے عزائم خاک میں ملا دیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

محدود نشستوں پر سرکاری حج درخواستوں کی وصولی جاری

Fri Jan 17 , 2025
اسلام آباد 17جنوری(پی پی آئی)  سرکاری حج کوٹے کے تحت محدود نشستوں پر درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم میں 84 ہزار 620 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، تعداد مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کیا جائے گا۔ مناسک حج کی لازمی تربیت کا شیڈول پاک حج موبائل […]