شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مغربی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری متوقع

پشاور/کوئٹہ/مظفرآباد 17جنوری(پی پی آئی) محکمہ موسمیات نے مغربی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری کا امکان ظاہرکیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،، محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے، ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سیاح برفباری میں غیرضروری سفرسے گریز کریں، برفباری میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے اسنو چین کا استعمال کریں۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع ہیلپ لائن 1422 پر دی جائے،برفباری کا سلسلہ 20 جنوری تک جاری رہنے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔