شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر آزاد کشمیرسے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی تفصیلی ملاقات

مظفرآباد، اسلام آباد 17جنوری(پی پی آئی) آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزیر قانون و انصاف، انسانی حقوق و پارلیمانی اْمورمیاں عبدالوحید، وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید، سابق وزیر حکومت چوہدری مقبول اور سابق وزیر حکومت سردار نعیم خان کی ایوان صدر مظفرآباداورایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت گزشتہ 7دہائیوں سے مقبوضہ جموں وکشمیر پر اپنا ناجائز اور غاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے اور کشمیری عوام پر آئے روز مظالم ڈھا رہا ہے بالخصوص 5اگست2019کوبھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے کشمیریوں پر ظلم و جبر میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔۔ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آبادکے اعلامیہ کے مطابق صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورسابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزرائے حکومت ا ور سابق وزراحکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اْجاگر کرنے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لا تے ہوئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پرسابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزرائے حکومت اور سابق وزراحکومت نے صدرریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کوملکی و بین الاقوامی سطح پر اْجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اقوام متحدہ سمیت دنیا کے بااثر ایوانوں میں مظلوم کشمیریوں کی آواز کو پہنچایا ہے اوردنیا کے ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جنگ لڑی ہے اور مودی سرکار کے انسانیت سوزاور ناپاک عزائم کا پردہ چاک کیا ہے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورسابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان،، وزرائے حکومت اور سابق وزراحکومت نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزیر قانون و انصاف، انسانی حقوق و پارلیمانی اْمورمیاں عبدالوحید، وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید، سابق وزیر حکومت چوہدری مقبول، سابق وزیر حکومت سردار نعیم خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔