کوئٹہ، 17 جنوری (پی پی آئی) کوئٹہ کے علاقے کوچہ شیر محمد جان محمد روڈ پر جمعہ کو گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے کوچہ شیر محمد جان محمد روڈ پر گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ زخمی کو علاج کے لیے سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ کے برن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Next Post
جمعیت علمااسلام بلوچستان نے دالبندین کے جلسہ عام کی حمایت کردی
Fri Jan 17 , 2025
دالبندین 17جنوری(پی پی آئی) جمعیت علمااسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع نے بلوچ یک جہتی کمیٹی کی جانب سے 25 جنوری 2025 کو دالبندین میں ہونے والے جلسہ عام کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ سینیٹر مولانا عبد الواسع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام کے بلوچ بیلٹ سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کو […]
