خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر مملکت اور وزیراعظم کا مراکش میں کشتی حادثہ پر اظہار افسوس

 اسلام آباد 17جنوری(پی پی آئی)صدر مملکت اور وزیراعظم نے مراکش کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے جاری الگ الگ بیانات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔دونوں رہنماوں نے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی بلندی درجات کی دعا کی ہے۔صدر مملکت اور وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ انسانی سمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اوراس حوالے سے کسی بھی قسم کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔