شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت پی ٹی آئی سے مثبت بات چیت کی خواہشمند ہے،وزیراطلاعات

 اسلام آباد16جنوری (پی پی آئی)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھانے کی خواہشمند ہے۔جمعرات کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ بدعنوانی کے معاملے پر کوئی ڈیل یا این آر او نہیں ہو گا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اْنیس کروڑ پاؤنڈ کا القادر ٹرسٹ کیس ملکی تاریخ میں بدعنوانی کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں اور انہوں نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے ساتھ اربوں روپے کی لوٹ مار کی۔پاکستانی معیشت کے حوالے سے ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پالیسی ریٹ اور مہنگائی میں کمی دو بڑی کامیابیاں ہیں۔عطاللہ تارڑ نے کہا کہ گزشتہ دس ماہ سے زائد عرصے کے دوران ملک میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری آنا شروع ہو گئی ہے۔