سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مردان میں ٹی ایم اے ملازمین کا تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف مظاہرہ

مردان16جنوری (پی پی آئی)مردان میں ٹی ایم اے ملازمین نے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے شمسی روڈ کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بند کردیا ملازمین نے ہاتھوں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت ٹی ایم اے ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری سلمان ہوتی کررہے تھے  اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ  ملازمین کو ٹرانسفر کیا جارہا ہے،ٹی ایم اے میں جتنی بھی انکوائریاں چل رہی ہے اسکو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، صوبائی حکومت ٹی ایم اے مردان میں کرپشن روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، گزشتہ 6 مہینوں  کے لاکھوں کے جعلی بلز کا حساب دیا جائے،نقشہ جات بند، ملازمین کے حقوق بند جبکہ جعلی ادائیگیاں جاری ہیں ٹی ایم اے میں  پٹرول کا بل دوبارہ 14 لاکھ تک پہنچ گیا جبکہ گاڑیاں کھڑی ہیں  صوبائی سیکرٹری جنرل سلیمان ہوتی نے کہاْکہْ صوبائی حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے صوبہ بھر کے ٹی ایم ایز دیوالیہ ہوچکے ہیں  تنخواہوں اور پنشن کے عدم ادائیگی کے خلاف 10 دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں  دس دن بعد ٹی ایم اے تالہ بند اور متعلقہ ایم پی ایز کے حجروں کے سامنے احتجاج ہوگا،