متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سال گزشتہ بچوں کی گمشدگی کے3070 واقعات، 2941 بچے والدین کے سپرد

کراچی21جنوری (پی پی آئی) روشنی ہیلپ لائن1138، نے ملک بھر سے لاپتہ ہونے والے بچوں  کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ رپورٹ کے مطابق روشنی ہیلپ لائن کو پاکستان بھر سے مختلف ذرائع سے گمشدہ بچوں کے واقعات رپورٹ ہوئے، رپورٹ ہونے والے گمشدہ بچوں کے 3070 واقعات میں سے 2941  بچے کامیابی کے ساتھ تلاش کر کے والدین کے سپرد کیے جا چکے ہیں،جوکہ 94 فیصد کامیابی کی شرح کو ظاہر کرتا ہے، تاحال پاکستان بھر میں 95 بچے گمشدہ ہیں جنکی تلاش کا عمل جاری ہے۔روشنی ہیلپ لائن1138 کے سربراہ محمد علی نے ریسرچ سیل کی رپورٹ کے مطابق بتایا کہ روشنی ہیلپ لائن میں مختلف ذرائع سے گمشدہ بچوں کے  واقعات سب سے زیادہ پولیس تھانے،ہیلپ لائن نمبر 1138 پر رپورٹ ہوئے جس کے زریعے ہم گمشدہ بچوں کے عدادوشمار جاری کرتے ہیں.ریسرچ سیل کے تجزیے کے مطابق  2023 میں 2633 گمشدہ بچوں کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے سن 2024 میں رپورٹنگ کا تناسب زیادہ رہا۔  3070 گمشدہ بچوں میں سے  34  بچوں کی لاشیں ملی، جن میں سے 12 بچوں کو جنسی زیادتی اورقتل کیا گیا، 17 بچوں کی لاشیں ندی نالے، کھلے مین ہول اور گھر کے پانی کے ٹینک سے برآمد ہوئیں پولیس کے مطابق  5  ایسے نامعلوم بچوں کی لاشیں ملی جنکی حادثاتی طور پر موت واقع ہوئی۔رپورٹ کے صوبائی تجزیئے کے مطابق پنجاب میں گزشتہ سال لاپتہ بچوں کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، جن کی تعداد  1,824 ہے، اسی طرح سندھ سے 972 کیسز سامنے آئے، جبکہ خیبر پختونخواہ: 115 کیسز، اسلام آباد: 90 کیسز اور بلوچستان: 56 کیسز، آزاد جموں و کشمیر سے13 بچوں کے گمشدگی کے واقعات رپورٹ کرائے گئے جبکہ گلگت  بلتستان سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق  لڑکیوں کے مقابلے لڑکوں کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں، گزشتہ سال 2024 میں  2,510  لڑکے اور 560 لڑکیاں لاپتہ ہوئیں  روشنی ہیلپ لائن 1138 اس موقع پر تمام شہریوں کی توجہ مرکوزکرتی ہے کہ وہگمشدہ بچوں کی فوری اطلاع قریبی تھانے اور روشنی ہیلپ لائن 1138 پر دیں