پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے سے متعلق اپنے وعدے ایفاکرے: مشعال ملک

اسلام آباد 20جنوری(پی پی آئی) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند کشمیری حریت رہنمامحمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے سے متعلق اپنے وعدے ایفاکرے،مشعال ملک  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  1947سے لیکر اب تک اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے بارے میں ایک درجن سے زائد قراردادیں منظورکی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوال یہ بھی بنتا ہے کہ ان وعدوں اور قراردادوں کا کیا بنا، کیا دنیا کا قانون اندھا، بہرہ اور گونگا ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا کشمیری صرف اس لئے پیدا ہوئے ہیں کہ ہم اپنے شہدا کو دفناتے رہیں، کیا ہم جیلوں میں ہی پڑے رہیں؟ کیا ہم نے کالے قوانین کے تحت ہی زندگی گزارنی ہے۔مشعال ملک نے سوال اٹھایاکہ کیا اقوام متحدہ نے بھارت کی ہٹ دھرمی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، تاریخ کبھی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو معاف نہیں کرے گی کیونکہ کشمیریوں پر ظلم ہوتا رہا اور آپ خاموش رہے۔مشعال ملک نے کہا کہ تاریخ اور دنیا گواہی دے گی کہ کشمیریوں نے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد جاری رکھی، انشااللہ فتح ہمارا مقدر ہے۔ افسوس کشمیری قربانی دیتے رہے اور دنیا دیکھتی رہی اور خاموش رہی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان  ہر فورم پرکشمیریوں کی سفارتی،اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے جس پر کشمیری شکر گزار ہیں۔