پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر، وزیراعظم نے ضلع ژوب میں 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کوسراہا

 اسلام آباد 20جنوری(پی پی آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد پر کامیابی سے کارروائی کرکے پانچ خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کوسراہاہے۔اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک کی سرحدوں کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں۔