مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو آزادی کے لیے ہماری مدد کی ضرورت ہے: محمد طاہر کھوکھر

مظفرآباد20جنوری (پی پی آئی)آزاد کشمیر کے سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ، محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو آزادی کے لیے ہماری مدد کی ضرورت ہے بھارت کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے زندگی اجیرن کر دی ہے۔ کشمیریوں کو شہید کرنا، انہیں ان کی جائیدادوں سے بیدخل کرنا اور ان کے حقوق غصب کرنا بھارتی حکومت کا معمول بن چکا ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جہاد کی طرف راغب ہونا ہوگا تاکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کو تقویت دی جا سکے بیس کیمپ کو اصل معنوں میں آزادی کے لیے فعال کیا جائے انہوں نے کہا کہ جہاد نہ صرف دین اسلام کی تعلیمات کا حصہ ہے بلکہ یہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام آج ہماری مدد کے منتظر ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی آزادی کے لیے ہر ممکن اقدام کریں جس طرح انڈیا کی سرکار مودی اور ہندو دہشت گرد تنظیمیں مسلمانوں کے خلاف سازش کر رہی ہیں ان کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہیں مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا مسجد اللہ کے گھروں کو گرایا جا رہا ہے جس میں انڈیا کی سرکار اور ہندوؤں کی دہشت گرد تنظیمیں شامل ہیں انڈیا میں مسلمان محفوظ نہیں طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ تمام مسلمانوں پر جہاد فرض ہے اور یہ اسلام کا ایک اہم رکن ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں جہاد سے بھاگنا نہیں بلکہ اسے اپنانا چاہیے تاکہ ہم اپنے دین کی اصل تعلیمات کو سمجھ کر عمل کر سکیں۔ انڈیا کی سرکار مودی اور ہندو دہشت گرد تنظیمیں مسلمانوں کے خلاف سازش کر رہی ہیں ان کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہیں مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا مسجد اللہ کے گھروں کو گرایا جا رہا ہے جس میں انڈیا کی سرکار اور ہندوؤں کی دہشت گرد تنظیمیں شامل ہیں انڈیامیں مسلمان محفوظ نہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام محفوظ نہیں نہ خواتین کی عزتیں محفوظ ہیں نہ نوجوان بے گناہوں کو شہید کیا جا رہا ہے اب تو بچے بھی محفوظ نہیں رہے اب ہم پر جہاد فرض ہے۔77سال سے کشمیری عوام اقوام عالم اور اقوام متحدہ کی جانب دیکھ رہے ہیں اب کشمیریوں کو خود اپنے بل بوتے پر کشمیر کوحاصل کرنا ہو گا اس کا واحد  حل جہاد ہے جس طرح آزاد حکومت نے اقدام اٹھایا ہے وہ لائق تحسین ہے اب وقت آگیا کشمیر ی متحد ہو کر ہر محاذجدوجہد کریں کیوں کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کو روکنے کشمیری عوام کو ان کے جائز حقوق دلوانے میں ناکام ہو چکی ہے اقوام متحدہ اپنی قراردوں پر عمل نہیں کرواسکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاک بحریہ نویں کثیر الملکی مشق ''امن'' اگلے ماہ منعقد کرے گی

Mon Jan 20 , 2025
اسلام آباد20جنوری (پی پی آئی)پاک بحریہ نویں کثیرالملکی مشق ”امن” اگلے ماہ منعقد کرے گی۔یہ مشق ایک بڑی بین الاقوامی بحری مشق بن چکی ہے جو دو برس بعد منعقد ہوتی ہے۔سال ہا سال سے ”امن” مشق میں عالمی شرکاکی بڑھتی ہوئی تعداد پاک بحریہ کی کوششوں اور بحری سیکیورٹی میں وسیع تر تعاون فراہم کرنے میں اس کے اہم […]