اسلام آباد20جنوری (پی پی آئی)پاک بحریہ نویں کثیرالملکی مشق ”امن” اگلے ماہ منعقد کرے گی۔یہ مشق ایک بڑی بین الاقوامی بحری مشق بن چکی ہے جو دو برس بعد منعقد ہوتی ہے۔سال ہا سال سے ”امن” مشق میں عالمی شرکاکی بڑھتی ہوئی تعداد پاک بحریہ کی کوششوں اور بحری سیکیورٹی میں وسیع تر تعاون فراہم کرنے میں اس کے اہم کردار پر بین الاقوامی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔امن مشق کے مقاصد میں امن اور علاقائی تعاون کا فروغ’ علاقائی اور بین العلاقائی بحری افواج کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں میں اضافہ اور دہشت گردی اور بحری شعبے میں جرائم کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔
Next Post
بلوچستان ہائی کورٹ کے 3 نئے ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری
Mon Jan 20 , 2025
کوئٹہ، 20 جنوری (پی پی آئی) بلوچستان ہائی کورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز نے پیر کو بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک تقریب میں حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم مندوخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے ایڈیشنل ججز محمد آصف ریکی، محمد ایوب ترین اور نجم الدین مینگل سے حلف لیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے […]
