خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایس ایم منیر کی اہلیہ اورحاجی جمال اچکزئی کی وفات پر اظہار رنج

کراچی20جنوری (پی پی آئی)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے صدر زبیرطفیل،چیئرمین سندھ ریجن خالدتواب،سیکریٹری جنرل(سندھ)حنیف گوہر،کورکمیٹی کے اراکین سید مظہر علی ناصر،ملک خدا بخش،مرکزی ترجمان گلزارفیروز نے بزنس کمیونٹی کے ممتاز لیڈر ایس ایم منیرمرحوم کی اہلیہ اوریو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر، ایس ایم عمران اورایس ایم عرفان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔مرکزی ترجمان، یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)گلزارفیروزکے مطابق یو بی جی رہنماوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال و ثواب اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔ علاوہ ازیں   یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)نے بلوچستان کے معروف بزنس  مین اورایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر حاجی جمال الدین اچکزئی کی حادثے میں وفات پر بھی غم و افسوس کا اظہار کیا ہے۔