شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

روانڈا اپنی ایئرلائن پاکستان میں شروع کرنا چاہتا ہے، ہائی کمشنر روانڈا

کراچی20جنوری (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے روانڈا کی ہائی کمشنر مس ہریریمانہ فاتو  نے ملاقات کی۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے روانڈا کی ہائی کمشنر مس ہریریمانہ فاتوسے گفتگو میں کہا کہدونوں ممالک کے 1962سے سفارتی تعلقات ہیں، پاکستان روانڈاکو چاول اور طبی سامان برآمد کرتا ہے لیکن دو طرفہ تجارت کو مزیدفروغ دینے کی ضرورت ہے، ہائی کمشنر روانڈا نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ روانڈا 45 فیصد چائے دوسرے ملک کے ذریعے پاکستان برآمد کرتا ہے میں تجارت کو بڑھانے کیلئے ہی کراچی کا دورہ کر رہی ہوں، کیونکہ سندھ میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں، ہائی کمشنر روانڈانے بتایا کہ تقریباً 600 پاکستانی روانڈا میں رہتے ہیں،روانڈا اپنی ایئرلائن پاکستان میں شروع کرنا چاہتا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے روانڈا کے سرمایہ کاروں کو کراچی کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور کہا  کہ براہ راست تجارت کی جائے تو دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا