ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دھا بے جی خصوصی اقتصادی زون کیلئے چینی،مقامی سرمایہ کاروں میں معاہدے پر دستخط

اسلام آباد28جنوری (پی پی آئی)حکومت نے ٹھٹھہ میں دھا بیجی خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے لیے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اس اقتصادی زون کو سرکاری اور نجی شراکت داری کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ کراچی کی بندرگاہوں کے قریب واقع یہ خصوصی اقتصادی زون عالمی تجارتی راستوں کے لیے بہترین رابطہ فراہم کرے گا۔اس منصوبے سے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع کی جارہی ہے، اور ایک لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ چینی کاروباری ادارے اس زون میں اپنے کردار کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔یہ معاہدہ چین اور پاکستان کے درمیان صنعتی تعاون میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا اور قومی معیشت کی بحالی کے لیے ایک بڑی پیشرفت ہوگی۔