ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے ٹھٹھہ میں کاشف اقبال تھیلیسیمیا سینٹر کابلڈ بنک منعقد

ٹھٹھہ28جنوری (پی پی آئی) تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی رمضان المبارک  میں خون کی کمی پورا کرنے کے لیے کاشف اقبال تھیلیسیمیا سینٹر نے ٹھٹھہ میں ایک روزہ بلڈ بنک کا انعقاد کیا۔کیمپ کا مقصد تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو وقت پر خون فراہم کرنا تھا، کیونکہ رمضان کے دوران خون کے عطیات کی کمی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ان بچوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ کاشف اقبال تھیلیسیمیا سینٹر نے ڈی سی چوک مخدوم ہاشم ٹھٹھوی پارک میں خون کا کیمپ لگایا، جہاں نوجوانوں نیخون کی  دو سو بوتلیں عطیہ کیں۔کاشف اقبال تھیلیسیمیا سینٹر کے رہنما خالد آرائیں نے اس موقع پر بتایا کہ اس وقت تقریباً دو لاکھ بچے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں اور کراچی سینٹر میں سیکڑوں بچے رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں لوگ خون کا عطیہ نہیں دیتے جس سے خون کی کمی بڑھ جاتی ہے اور بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ اس لئے ہر سال رمضان سے پہلے ہم بلڈ کیمپ لگا کر خون جمع کرتے ہیں تاکہ رمضان میں خون کی کمی کو پورا کیا جا سکے اور بچوں کی جان بچائی جا سکے۔