ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

والدین مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کے بہترمستقبل کیلئے گورنر ہاؤس آئیں:گورنر سندھ

کراچی28جنوری (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل سے مایوس نہ ہوں، بلکہ گورنر ہاؤس آئیں تاکہ ان کے بچوں کا بہتر مستقبل بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین ہمارے معاشرتی مستقبل کی بنیاد ہیں، اور والدین کو چاہیے کہ اپنی باصلاحیت بیٹیوں کو معاشرے کے لیے مفید اور کارآمد بنائیں۔گورنر سندھ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے تمام فارغ التحصیل طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ان کی کامیابیوں کا جشن ہے اور یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور علم کی جستجو کا نتیجہ ہے۔انہوں نے وفاقی اردو یونیورسٹی کی مشکلات کا بھی ذکر کیا اور یقین ظاہر کیا کہ شیخ الجامعہ اور ان کی ٹیم ان چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔اس کے علاوہ، گورنر سندھ نے ملک میں سرمایہ کاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، ترکی، چین اور دیگر ممالک سے جلد سرمایہ کاری پاکستان آئے گی جس سے ملک کی معیشت میں بہتری آئے گی اور عوام کو فائدہ پہنچے گا۔