پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر آصف زرداری کی چینی صدرشی جن پنگ سال نوکی مبارکباد

کراچی29جنوری (پی پی آئی)صدر آصف علی زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ کو چینی موسم بہار کے تہوار اور سانپ کے سال کی آمد پر دلی مبارکباد پیش کی۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے خط میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان چین کی دوستی کو فولاد کی طرح مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ بیجنگ میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے مابین روابط کو مزید مستحکم کرنے کے بارے میں بات کی جا سکے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے خط میں کہا کہ پاکستان چین کی ون چائنا پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا رہے گا اور یہ پالیسی ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔انہوں نے صدر شی جن پنگ کی صحت اور خوشی کے ساتھ ساتھ چینی عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔