پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہ کر بھی قوم کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے’ مسر ت چیمہ

لاہور31جنوری (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بد ترین سیاسی انتقام اورجیل کی صعوبتوں کے باجود عمران خان پر عزم ہیں،عمران خان سے جب بھی جیل میں ملاقات ہوتی ہے ہمارے حوصلوں کو نئی تقویت ملتی ہے، میرے اوپر پچاس سے زائد مقدمات ہیں جن میں پیشیاں بھگت رہی ہوں۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ بے پناہ کوششوں کے باوجود عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس کیا جا سکا ہے اور نہ کیا جا سکے گا۔ عمران خان کو دباؤ میں لانے اور توڑنے کے لئے ان کی اہلیہ جن کا حکومتی امور اور سیاست سے دور کا بھی تعلق انہیں جیل میں ڈال دیا گیا ہے، ان کی بہنیں مقدمات کا سامنا کررہی ہیں۔ ہر طرح کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود عمران خان اور نہ ہی ان کے خاندان کے حوصلے کمزور پڑے ہیں،ہم جیسے کارکنان کو عمران خان اور ان کی فیملی پر فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے بلکہ وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہ کر بھی قوم کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری کا کیا قصور ہے جو انہیں طویل عرصے سے جیل میں رکھا گیا ہے، ان رہنماؤں نے سیاست میں قربانی دینے کی ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی سیاست کی تاریخ میں سنہرے میں لکھا جائے گا۔