دفاعی چمپیئن کروزیرو نے مسلسل دوسری بار برازیل سیری اے جیت لیا

بیلوہوریزنٹے: کروزیرو نے مسلسل دوسری بار برازیلین سیری اے ٹائٹل جیت لیا۔برزیلی فٹ بال کلب کروزیرونے گویاس کو 1-2سے شکست دے کر اپنے ٹائٹل کا بھرپور دفاع کیا۔ کروزیروکی جانب سے ایورٹن روبرٹو نے پہلا گول داغا جس سے گویاس کے سیمو ئیل روسانے برابر کردیا تاہم ریکارڈو وگولارٹس کے گول نے کروزیروکی فتح کو یقینی بنادیا۔ کروزیرو نے برازیل سیری اے ٹائٹل مسلسل دو سری بات جیتا مجموعی طور 4مرتبہ کامیابی حاصل کرکے ریو جائینٹس واسکوڈی گاما کا ریکارڑ برابر کردیا ، برازیل کلب سینٹوزاور پلیمیراس 8،8بار یہ ٹائٹل جیت چکے ہیں ،ساﺅپاﺅلو6 جبکہ فلیمنگو اور کورینتھیاس نے پانچ پانچ دفعہ برازیل سیری اے جیتنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ کروزیروکے کھلاڑی ایورٹن روبیرو کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ جشن کاموقع ہے،ان کا کہنا تھا کہ میدان کھلاڑیوں کے لیے سازگار نہیں تھا لیکن ہماری ٹیم نے بہترین کارکدگی کامظاہری کیا اوراہم ٹائٹل جیت لیا۔

Next Post

آئی او سی کے صدر تھامس بیچ کی افغانستان میں والی بال میچ پر بم حملے کی مذمت

Mon Nov 24 , 2014
لوسانے:انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی(آئی او سی) کے صدر تھامس بیچ نے افغانستان کے والی میچ میں خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے ۔ افغانستا ن کے صوبہ پکتیکا میں اتوار کو والی بال میچ میں خودکش دھماکے سے 50سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ تھامس بیچ نے کہا کہ یہ حملہ ایک بزدلانہ کارروائی تھی ، پوری اولمپک تنظیمیں اس […]