آئی او سی کے صدر تھامس بیچ کی افغانستان میں والی بال میچ پر بم حملے کی مذمت

لوسانے:انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی(آئی او سی) کے صدر تھامس بیچ نے افغانستان کے والی میچ میں خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے ۔ افغانستا ن کے صوبہ پکتیکا میں اتوار کو والی بال میچ میں خودکش دھماکے سے 50سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ تھامس بیچ نے کہا کہ یہ حملہ ایک بزدلانہ کارروائی تھی ، پوری اولمپک تنظیمیں اس وحشیانہ حملے کی مذمت کرتی ہیں جس میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایاگیا۔ تھامس بیچ نے کہا کہ باہمی اتحاد اور امن اور مفاہمت کو فروغ دے کراس حملے سے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔تھامس بیچ نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں سے ہیں جو اس حملے میں زخمی ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے پرامید ہیں۔

Latest from Blog