کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نواب آف جونا گڑھ کی صاحبزادی عالیہ دلاور کی صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات

اسلام آباد30جنوری (پی پی آئی)نواب آف جونا گڑھ و سابق گورنر سندھ نواب دلاور خانجی کی صاحبزادی نوابزادی عالیہ دلاور خانجی نے کہا ہے کہ ہم کشمیر اورجونا گڑھ ریاستوں پر بھارت کے غاصبانہ اور جابرانہ قبضے سے آزادی کے لئے مل کر جدوجہد کریں گے۔ بھارت نے تقسیم برصغیر کے وقت ریاست جموں و کشمیر اور ریاست جونا گڑھ پر اپنی قابض افواج کے ذریعے ناجائز قبضہ کر لیا تھا۔ اس سلسلے میں ہم کشمیر کی آزادی کے لئے بھی ہر فورم پر آواز اْٹھائیں گے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ جونا گڑھ دونوں میں مماثلت ہے اور دونوں پر بھارت نے تقسیم ہند کے وقت غیر قانونی اور جابرانہ قبضہ کیا تھا۔ ہم ہر فورم پر مل کر دونوں ریاستوں کی بھارت سے آزادی کے لئے آواز بلند کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں نواب آف جونا گڑھ و سابق گورنر سندھ نواب دلاور خانجی کی صاحبزادی نوابزادی عالیہ دلاورخانجی سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت قائد اعظم محمد علی جناح کا دو قومی نظریے کے تحت پاکستان بنانے کا فیصلہ بالکل درست تھا کیونکہ آج مودی ہندوتوا نظریے پر گامزن ہو کر نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ خودبھارت میں مقیم اقلیتوں پر بھی مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں کشمیر اور ریاست جونا گڑھ کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے ہم آواز ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی۔ نواب آف جونا گڑھ و سابق گورنر سندھ نواب دلاور خانجی کی صاحبزادی نوابزادی عالیہ دلاورخانجی نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ریاست جونا گڑھ کی آزادی کے لئے آواز بلند کرنے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اْجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ نواب آف جونا گڑھ و سابق گورنر سندھ نواب دلاور خانجی کی صاحبزادی نوابزادی عالیہ دلاورخانجی نے کہا کہ اب چونکہ ریاست جونا گڑھ کی سربراہ ہونے کے ناطے مجھ پر ایک بھاری اور دوہری ذمہ داری ہے کہ میں ریاست جونا گڑھ کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کروں۔ اس موقع پر نواب آف جونا گڑھ و سابق گورنر سندھ نواب دلاور خانجی کی صاحبزادی نوابزادی عالیہ دلاور خانجی نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کراچی کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ ہم اس سلسلے میں وہاں پر بھی کشمیر اور جونا گڑھ کی بھارت سے آزادی کے لئے مشترکہ طور پر آواز بلند کریں گے جبکہ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نواب آف جونا گڑھ و سابق گورنر سندھ نواب دلاور خانجی کی صاحبزادی نوابزادی عالیہ دلاورخانجی کی جانب سے دورہ کراچی کی دعوت قبول کر لی اور کہا کہ وہ جلد ہی کراچی کا تفصیلی دورہ کریں گے۔ اس موقع پر نواب آف جونا گڑھ و سابق گورنر سندھ نواب دلاور خانجی کی صاحبزادی نوابزادی عالیہ دلاورخانجی نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ریاست جونا گڑھ کا قومی نشان بھی پیش کیا۔