وزیراعظم سے ارکان پارلیمان اور سیاسی رہنماوں کی ملاقاتیں، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک نے لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میں وزارت خزانہ و محصولات سے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے بھی ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔رکن قومی اسمبلی عبدالغفار وٹو،رکن پنجاب اسمبلی فدا حسین اور ممبر قومی اسمبلی عثمان اویسی نے بھی محمد شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں سے متعلق امور اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا

Sun Jan 26 , 2025
اسلام آباد(پی پی آئی)آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لیپہ منفی13، گوپس منفی 11، استور، سکردو منفی 10، ہنزہ منفی6، قلات اورکوئٹہ میں منفی4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔موسم کا احوال بتانے والوں کا […]