پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان اور ان کی اہلیہ کو سزا قانون کے مطابق ملی ہے: رانا تنویر حسین

شرقپور شریف (پی پی آئی) وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا قانون کے مطابق ملی ہے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی کابینہ کو دھوکہ دے کر تاریخ کی بڑی کرپشن کی، مذاکرات جمہوریت کا حسن ہیں ہم چاہتے ہیں تحریک انصاف ایوان میں بیٹھیلیکن اس میں کامیابی نظر نہیں آرہی، عمران خان کے خمیر میں مثبت سیاست نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی این آر او کے لیے منتیں کررہی ہے، تحریک انصاف سے نہ ڈیل ہو گی نہ ڈھیل ہوگی، کرم ایجنسی کا مسئلہ تشویشناک ہے اس کا حل نکلنا چاہیے، کرم میں امن و امن قائم رکھنا خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے، امن و امن برقرار رکھنے کے لیے وفاق کے پی حکومت کی مدد کرنے کو تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں عوام کے لیے وزیر اعظم جلد بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے، یوٹیلیٹی سٹورز کو پرائیویٹ کرنے یا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر چلانے کی طرف جارہے ہیں، یورپ کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کی اموات پر دکھ ہے، انسانی سمگلنگ پر سخت قوانین بنارہے ہیں تاکہ آئندہ کوئی حادثہ نہ ہو۔