جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی پر سلام تحسین،جوانوں کی شہادت پر دل دکھی ہے: ڈاکٹر عشرت العباد خان

کراچی یکم فروری (پی پی آئی)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف بلوچستان کے علاقے  قلات میں کاروائی پر فوج اور سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی پر سلام تحسین۔ 18فوجی جوانوں کی شہادت پر دل دکھی ہے لیکن انہوں نے ملک میں بدترین دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔ را، افغانی اور دیگر پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ فوج نہ ہو تو ملک خطرات میں گھرا رہے۔ پاکستانی عوام قوم بن کر حالات اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ پاکستان مخالف قوتوں کو سبق آموز ری ایکشن سے جان لینا چاہئے کہ فوج اور ریاست ہماری اور عوام کی ڈیڈ لائن ہے۔ آپریشن کے لئے فوج کو 24کروڑ عوام کی تائید حاصل ہے۔۔ پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں سارے اختلافات ختم کرکے ایک ہوجائیں۔  ملک کی حفاظت کے لئے افواج پاکستان کاملک کے وقار اور اسکی حفاظت میں اہم کردار ہے۔ افواج پاکستان کا عزم قابل تحسین ہے۔ ہم بھی فوج کے ساتھ ہیں پاکستان کو کوئی ترنوالہ نہ سمجھے۔