جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر،وزیراعظم،وزیرداخلہ کی قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد یکم فروری (پی پی آئی)صدر،وزیراعظم اور وزیرداخلہ نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کے 18 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نیدہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنیوالے شہداکو خراج عقیدت  پیش کیا ہے،انہوں نے دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور وطن عزیز کے تحفظ کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے. انہوں نے کہا کہ    دہشتگرد بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں،دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے  مجھ سمیت پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی جام شہادت نوش کرنے والے ایف سی بلوچستان کے  18 جوانوں   کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی بلوچستان کے  بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کے امن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔ شہید ہونے والے جوانوں کی بہادری پر فخر ہے اور شہداقوم کے ہیرو ہیں،قوم کے18 بہادر سپوت وطن پر قربان ہو کر ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے اور شہادت کا بلند رتبہ پایا، عظیم قربانی کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔