Deprecated: "SimplePie\SimplePie::set_content_type_sniffer_class()" is deprecated since SimplePie 1.3, please use "SimplePie\SimplePie::get_registry()" instead. in /home/bentrib/public_html/ppinewsagency.com/urdu/wp-includes/SimplePie/src/SimplePie.php on line 1343

Deprecated: "SimplePie\SimplePie::set_file_class()" is deprecated since SimplePie 1.3, please use "SimplePie\SimplePie::get_registry()" instead. in /home/bentrib/public_html/ppinewsagency.com/urdu/wp-includes/SimplePie/src/SimplePie.php on line 1167

Deprecated: "SimplePie\SimplePie::set_parser_class()" is deprecated since SimplePie 1.3, please use "SimplePie\SimplePie::get_registry()" instead. in /home/bentrib/public_html/ppinewsagency.com/urdu/wp-includes/SimplePie/src/SimplePie.php on line 1151

Deprecated: "SimplePie\SimplePie::set_item_class()" is deprecated since SimplePie 1.3, please use "SimplePie\SimplePie::get_registry()" instead. in /home/bentrib/public_html/ppinewsagency.com/urdu/wp-includes/SimplePie/src/SimplePie.php on line 1199
12سال حکومت سے باہر رکھا، ہمیں کمزور کرنے والے ناکام ہوئے: ایمل ولی خان - پاکستان پریس انٹرنیشنل- اردو سروس

ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

12سال حکومت سے باہر رکھا، ہمیں کمزور کرنے والے ناکام ہوئے: ایمل ولی خان

چارسدہ(پی پی آئی) اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہمیں 12سال حکومت سے باہر رکھا، ہمیں کمزور کرنے والے ناکام ہو ئے ہیں۔چارسدہ میں باچا خان اور ولی خان کی برسی کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ 1948 میں بابڑہ کے مقام پر ہمارے 600 سے زیادہ کارکنان شہید ہوئے تھے، ہمیں اپنے کارکنان پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ  بارہ سال سے ہمیں حکومت سے باہر رکھا جا رہا ہے، ہمیں کمزور کرنے والے ناکام ہو ئے ہیں، ہم عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ہم جانتے ہیں گھی نکالنے کیلئے انگلی ٹیڑھی کرنی پڑتی ہے۔مرکزی صدر اے این پی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے منتخب اراکین اسمبلی عوام سے دور بھاگتے ہیں، نو مئی کے فیصلوں سے ان کو بہت تکلیف ہوگی، آج حقیقت سننے کو کوئی تیار نہیں۔ایمل ولی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پختونخوا کے نو حلقے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، میرا مطالبہ ہے چارسدہ کے حلقے بھی کھولے جائیں، ہمیں تین بار ہرایا گیا، یہ نہیں ہو سکتا جہاں سے جیتے خیر ہے جہاں ہار ہو وہ حلقے کھولے جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلی بار اگر ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تو پھر پاکستان نہیں چلے گا، کسی کو اچھا لگے یا برا کرک میں جلسہ کروں گا۔