ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احسن اقبال کی برطانیہ میں مقیم پاکستانی کشمیریوں سے ملاقات

اسلام آباد(پی پی آئی)منصوبہ بندی و ترقی کے وزیراحسن اقبال نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کشمیریوں سے ملاقات کی اور حکومت کے ترقیاتی پروگرام اڑان پاکستان کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اڑان پاکستان پروگرام ایک طویل مدت اور پائیدار حکمت عملی اپنا رہا ہے۔چین کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ 40 سال کی مستحکم پالیسیوں نے اسے معاشی کامیابی سے ہمکنار کیا ہے اور اسی طرح پاکستان کو بھی اپنے ترقیاتی منصوبوں کو سیاسی رکاوٹوں۔سے بچانا چاہیے۔اڑان پاکستان کے تحت حکومت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کو ترجیح دیتے ہوئے 2029 تک برآمدات کو 100 بلین ڈالر تک بڑھانے کی حکمت عملی پر عملپیرا ہے۔انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اعلی تعلیم اور جدید مہارت حاصل کریں، کیونکہ ان کی کامیابیاں ملک کے استحکام اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی ترقی میں شامل کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔