جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نواز شریف اور مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات،ملکی صورتحال، عوام کے مسائل پر گفتگو

لاہور3فروری(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کاموں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی نے ملاقات میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے دور اور کارکردگی کی یاد تازہ کر دی ہے۔ سیاسی تعصبات سے پاک شفافیت اور میرٹ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئند اور مثبت سیاسی روایت ہے۔ ارکان اسمبلی نے مزید کہا کہ سستی اور وافر کھاد کی دستیابی پر وزیراعلی مریم نواز شریف مبارک اور شاباش کی مستحق ہیں۔ کسان کارڈ کی وجہ سے آڑھتیوں سے چھٹکارا ملنے پر کاشتکار خوشحال ہوا۔ صحت کے پورے نظام کی بہتری، مفت ادویات اور گھر کی دہلیز پرعلاج، ہونہار سکالر شپ کی فراہمی اور ستھرا پنجاب کی سکیمیں قابل تحسین ہیں۔ اجتماعی شادیوں کے ”دھی رانی پروگرام“کو عوام میں بہت پذیرائی ملی ہے۔ صدر مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں۔ الحمدللہ، عوام کی مشکلات میں کمی آ  رہی ہے۔ مریم نواز شریف کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12سے 14روپے میں مل رہی ہے۔ہماری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نوازشریف ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے،راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویڑن کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔