سڈنی ٹیسٹ : آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں326 رنزبناکر آوٹ

سڈنی: نگلینڈ کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں326 رنزبناکر آوٹ ہوگئی۔ سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو ڈیوڈ وارنر16 رنزبناکر براڈ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔کرس راجرز بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھر سکے اور11 رنزبناکر اپنی وکٹ گنوابیٹھے۔ واٹسن نے کچھ مزاحمت کی وہ43رنزبناکر آوٹ ہوئے۔ اسٹیون اسمتھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ اسمتھ نے115 رنزبنائے۔بریڈ ہیڈن نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں326رنزبناکر آوٹ ہوگئی۔ جواب میں انگلینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر آٹھ رنزبناسکی۔

Next Post

یوتھ فیسٹیول میں اس مرتبہ عالمی ریکارڈزکی سنچری بنائیں گے : رانامشہور

Fri Jan 3 , 2014
لاہور: صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود کا کہنا ہے کہ یوتھ فیسٹیول میں اس بار سو ورلڈ ریکارڈز بنائے جائیں گے۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ اس بار یوتھ فیسٹول کے پہلے مرحلے میں بارہ لاکھ شہریوں نے حصہ لیا جو گزشتہ برس محض اڑھائی لاکھ تھے۔ انہوں نے کہا کہ […]