شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی نونہال ٹیکنالوجی سائنس میں آگے جائیں تا کہ کسی سے پیچھے نہ رہیں:ڈاکٹر محمد افضل بابر

راولپنڈی4 فروری (پی پی آئی)ممتاز ماہر ِ تعلیم ڈاکٹر محمد افضل بابر نے کہا ہے کہ دو ر ِ حاضر میں انٹر نیٹ انسان کی ضرورت بن چکا ہے لیکن اس کے مثبت اور منفی استعمال کا انحصار احتیاط پر ہے کیونکہ آج کل آرٹیفیشل انٹیلی جنس زیادہ متحرک ہے اور اسکے اچھے اور برے اثرات بھی مرّتب ہو رہے ہیں اسی وجہ سے بہت سے ممالک نے بچوں کے لئے اسکولوں میں انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر رکھی ہے لہٰذا بچوں کو چاہیے کہ وہ اساتذہ اوروالدین کی ہدایت پر انٹرنیٹ استعمال کریں شہید حکیم محمد سعید کا یہی مشن تھا کہ پاکستان کے نونہال ٹیکنالوجی سائنس میں آگے جائیں تا کہ دنیا میں کسی سے پیچھے نہ رہیں. ہمدرد نونہال اسمبلی کے ترجمان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمدرد نونہال اسمبلی کے ماہانہ اجلاس سے مہمان ِ مقرر کے طور پرخطاب کرتے ہوئے کیا موضوع ”نونہالوں کے لئے آن لائن تحفظ کو فروغ“ تھا قومی صدر ہمدرد نونہال اسمبلی سعدیہ راشد نے  ہمدرد نونہال اسمبلی میں راولپنڈی اسلام آباد کے اسکولوں کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور موضوع کے مطابق اردو اور انگریزی میں تقاریر کیں کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر بہت اچھے مواقع ہیں جیسے کہ سیکھنے کے لئے نئے پلیٹ فارمز لیکن ان کیساتھ خطرات بھی ہیں لہٰذاان خطرات کا سامنا سمجھداری اوراحتیاط کے ساتھ کریں کیونکہ انٹر نیٹ پر ہر چیز حقیقت نہیں ہوتی ہمیشہ سوچیں اور رتحقیق کریں کہ جو ہے درست ہے یا غلط جب بھی انٹرنیٹ استعمال کریں اپنی حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دیں کسی بھی مشکوک لنک پر کلک نہ کریں کسی اجنبی سے بات نہ کریں اور اپنی لوکیشن یا ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں اگر آپ کو کسی چیز پر شک ہو تو فوراً اپنے والدین یا کسی بڑے سے بات کریں اس موقع پر طلبہ و طالبات نے ملی نغمے اور خصوصاً یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ٹیبلو پیش کیا گیا بعد ازا ں مہمان مقرر نے منتظم ہمدرد نونہال اسمبلی حیات محمد بھٹی کے ہمراہ نمایاں کارکردگی والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اختتام پر دعائے سعید بھی پڑھی گئی۔