مکلی ٹھٹھہ میں مفت علاج کی سہولت فراہم، انڈس اسپتال کی برانچ کا افتاح

ٹھٹھہ5فروری (پی پی آئی)ٹھٹھہ میں انڈس اسپتال کی برانچ کا افتتاح انڈس اسپتال کے نگران ڈاکٹر منیر نے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منیر نے بتایا کہ انڈس اسپتال کی بنیاد 18 سال قبل کراچی میں 110 بیڈ اسپتال سے کیا تھا اور آج اللہ کا شکر ہے کہ پورے پاکستان میں سیکڑوں اسپتال، بحالی مرکز اور کلینک مفت خدمات انجام دے رہے ہیں جس میں علاج کے ساتھ ساتھ  کے علاوہ تمام ٹیسٹ فری ہوتے ہیں ادویات فری دی جاتی ہیں جس میں پچاس لاکھ افراد کا علاج ہوتا ہے جس پر 57 ارب روپے کے اخراجات ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ اسپتال میں ابتدا میں ہی سو کے قریب مریض آگئے ہیں اور ہم روزانہ 150 مریضوں کو فری خدمات دیں گے جس کے بعد آہستہ آہستہ ضرورت کے مطابق اس میں اضافہ ہوتا رہے گا تقریب سے عبد الواحد عقیلی، جمشید جوکھیو اور دیگر نے خطاب کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھائیوں کو حق خود ارادیت ملے گا: سرفراز بگٹی

Wed Feb 5 , 2025
کوئٹہ، 05 فروری (پی پی آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ بھارت کے ناجائز مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھائیوں کو حق خود ارادیت ملے گا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری […]