روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عوام کے مسائل کاحل میونسپل کارپوریشن کی اولین ذمہ داری ہے: عبدالرؤف غوری

میرپور خاص 5فروری (پی پی آئی) عوام کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دورازے ہر وقت  کھلے ہیں عوام کے مسائل حل کرنا میونسپل کارپوریشن کی اولین ذمہ داری ہے میئر عبدالرؤف غوری ان خیالات کا اظہار میئر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص عبدالرؤف غوری نے اپنے دفتر میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپنے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران میئر عبدالروف غوری نے  ان کے درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات  بھی جاری کی اس سے قبل میئر نے ڈپٹی میئر سمیرا بلوچ کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن کے مختلف برانچوں کا اچانک معائنہ کیا اور غیر حاضر رہنے والے افسران اور عملے کی غیر موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن آفیسر انیس الرحمن سیال کو ہدایات دی کہ غیر حاضر رہنے والے افسران اور عملے کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے میئر عبدالرؤف غوری کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کرنے کا ووٹ لے کر آئے ہیں اب اگر دفاتر میں افسران اور عملہ موجود نہیں ہوگا تو عوام پریشان اور ازیت کا شکار ہونگے اس لیے عوام کے کاموں کو بروقت یقینی بنانے کا جذبہ لے کر افسران اور عملے کو ہروقت آفسوں میں موجود ہونا چاہیے اس موقع پر یوسی چیئرمین دانش آرائیں بھی موجود تھے