جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیئرمین سینیٹ کا پائیدار مستقبل کیلئے ماحولیاتی تبدیلی مسئلے سے نمٹنے پرزور

اسلام آباد، ۹فروری (پی پی آئی)سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے پائیدار اور جامع مستقبل یقینی بنانے کیلئے ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے لاہور میں پنجاب اسمبلی میں دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء کی پہلی مشترکہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پارلیمان کے کردار کو تبدیلی کے انجن کے طور پر اجاگر کیا۔انہوں نے کہا جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیاء اب بھی غربت اور عدم مساوات جیسے مسائل سے نبرد آزما ہیں جو کہ علاقائی تعاون اور مشترکہ ذمہ داری کا تقاضا کرتے ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے تیز رفتار تکنیکی تبدیلیوں بشمول مصنوعی ذہانت اور سوشل میڈیا کے اثرات کو اجاگر کیا اور غلط معلومات و سائبرسیکورٹی کے خطرات جیسے چیلنجز کے حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔