-اسپانسرشپ اے پی اے سی خطے اور مشرق وسطیٰ میں معروف کانٹی نینٹل ٹائر برانڈ کے حوالے سے شعور بڑھانے کے لیے تیار کی گئی
-حقوق کے پیکیج میں 2018ء اے ایف سی ویمنز ایشین کپ، روس میں ہونے والے 2018ء فیفا ورلڈ کپ کے لیے ایشیائی کوالیفائرز کا آخری مرحلہ اور 2018ء اے ایف سی انڈر22 چیمپئن شپ بھی شامل ہیں
-ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں کانٹی نینٹل دنیا کے مشہور فٹ بال مواقع کی اسپانسرشپ سے 20 سالہ تجربے کو بڑھا سکتا ہے
شنگھائی اور ہینوور، جرمنی، 13 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– ٹائر بنانے والے بین الاقوامی ادارے کانٹی نینٹل نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کا ٹائر ڈویژن 2019ء اے ایف سی ایشین کپ کا باضابطہ اسپانسر ہوگا جو متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ یہ قدم اٹھا کر کانٹی نینٹل اپنی کھیل اسپانسرشپ کی حکمت عملی کو باقاعدہ علاقہ بندی میں مزید آگے بڑھا رہا ہے۔ حقوق کے جامع پیکیج میں اے ایف سی ایشین کپ متحدہ عرب امارات 2019ء میں 12 بہترین ٹیموں کے لیے کوالیفائرز، 2018ء اے ایف سی ویمنز ایشین کپ، روس میں ہونے والے 2018ء فیفا ورلڈ کپ کے لیے ایشیائی کوالیفائرز کا حتمی مرحلہ اور اے ایف سی 2018ء انڈر 22 چیمپئن شپ بھی شامل ہیں، جہاں ٹوکیو کے 2020ء اولمپک گیمز کے لیے کوالیفائنگ مقامات بھی دیے جائیں گے۔
http://photos.prnasia.com/prnvar/20151112/0861511135LOGO
کانٹی نینٹل میں ٹائر ڈویژن کے ذمہ دار ایگزیکٹو بورڈ کے رکن نکولائی سیزر نے کہا کہ “اے ایف سی ایشین کپ اے پی اے سی اور مشرق وسطیٰ میں ایک اہم ترین فٹ بال مقابلہ ہے، جہاں ہماری نظریں آئندہ چند سالوں کے لیے مارکیٹ حصہ بڑھانے پر لگی ہوئی ہیں۔ اس ترقی کو سہارا دینے کے لیے ہم اپنے معروف برانڈ کی ترویج اور اسے کار ڈرائیوروں کے نقطہ نظر سے ایسے مقام پر لانا چاہتے ہیں جہاں یہ کار ٹائر ڈویژن میں ممکنہ متبادل بنے۔ ہم دونوں خطوں میں 2018ء فیفا ورلڈ کپ اور 2020ء ٹوکیو اولمپک گیمز کے لیے کوالیفائرز کی وسیع میڈیا کوریج کی بھی خاص توقع رکھتے ہیں اور اس طرح سمجھ رہے ہیں کہ ہم 2020ء تک اپنے اہم کانٹی نینٹل برانڈ کے لیے شعور میں واضح اضافہ حاصل کریں گے۔”
اے ایف سی کے قائم مقام جنرل سیکرٹری داتو ونڈسر جان کے مطابق “کانٹی نینٹل کے ساتھ شراکت داری ایشیا میں فٹ بال کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور کشش کو نمایاں کرتی ہے اور خاص طور پر ہمارے دلچسپ اور کامیاب اہم مقابلوں –ایشین کپ اور ویمنز ایشین کپ اور ساتھ ساتھ انڈر 22 مقابلوں- میں۔ کانٹی نینٹل فٹ بال میں ایک طویل اور نمایاں تاریخ رکھتا ہے اور ہم اے ایف سی کے ساتھ وابستگی پر ان کے شکر گزار ہیں کیونکہ یہ ایشیا میں کھیل اور اپنے کمرشل پورٹ فولیو دونوں کی مستقل ترقی میں ایک اہم سنگ میل کو ظاہر کرتا ہے۔” ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے خصوصی مارکیٹنگ و کمرشل شراکت دار لاگاردرے اسپورٹس نے کانٹی نینٹل اور اے ایف سی کے درمیان معاہدے کروایا۔
کانٹی نینٹل میں ایشیا بحر الکاہل (اے پی اے سی) خطے کے لیے مسافر اور چھوٹے ٹرک ٹائر ری پلیس منٹ ڈویژن کے ذمہ دار فلپ وان ہرشیڈٹ نے کہا کہ “2015ء اے ایف سی ایشین کپ سے پہلے ہمیں اسپانسرشپ سرگرمیوں سے بہت مثبت تجربہ حاصل ہوا جو رواں سال آسٹریلیا میں منعقد ہوا تھا، اور ساتھ ہی 2014ء سے چینی فٹ بال ٹیم کے ساتھ شراکت داری کا بھی، اور ہم باقاعدہ طور پر یہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کا وقت ہمارے لیے بہترین ہے، کیونکہ اسی وقت ہم ہیفی، چین میں اپنے اہم مسافر و چھوٹے ٹرک ٹائر کارخانے کی سالانہ گنجائش میں بڑا اضافہ کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ موجودہ پانچ ملین یونٹ کی سطح سے اگلے چند سالوں میں 13 ملین یونٹ تک کی سطح تک جانے کے لیے تیار ہے تاکہ ہم اپنی علاقائی طور پر تیار کردہ اہم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرسکیں۔ ابتدائی مرحلے میں کوئی 250 ملین یوروز کی سرمایہ کاری کے بعد یہ توسیعی مرحلہ 2019ء تک مزید تقریباً 250 ملین یوروز پر مشتمل ہوگا۔”
http://photos.prnasia.com/prnvar/20151112/0861511135-a
آج کانٹی نینیٹل دنیا بھر میں اہم ترین فٹ بال مواقع کی کامیاب اسپانسرشپ کے 20 سے زیادہ سالوں پر نظر مار سکتا ہے۔ اور فرانس میں یوئیفا یورو 2016ء ٹ م اور روس میں 2018ء فیفا ورلڈ کپ کے یورپی کوالیفائرز، جو نومبر 2017ء تک جاری رہیں گے، ساتھ ساتھ 2018ء تک امریکا اور کینیڈا میں میجر لیگ ساکر، اور متحدہ عرب امارات میں 2019ء اے ایف سی ایشین کپ کا احاطہ کرتے اسپانسرشپ معاہدوں کے ساتھ ادارہ دنیا کی اہم ترین علاقائی مارکیٹوں میں متاثر کن حقوق پیکیج رکھتا ہے۔ کانٹی نینٹل میں فٹ بال اسپانسرشپ روایتی طور پر ادارے کی مارکیٹنگ کمیونی کیشنز میں مکمل طور پر شامل ہے۔
www.ContiSoccerWorld.comپر کانٹی نینٹل مختلف مقابلوں کی جامع کوریج فراہم کرتا ہے۔
ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے بارے میں
ایشین فٹ بال کنفیڈریشن ایشیا میں فٹ بال کی براعظمی گورننگ باڈی ہے اور 47 ممالک پر مشتمل ہے۔ قومی ٹیموں کے لیے سب سے اہم مقابلے ایشین کپ (جو 2015ء میں آسٹریلیا جیتا) اور ویمنز ایشین کپ ہیں (جو 2014ء میں جاپان نے جیتا)۔ 2019ء ایشین کپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ 2016ء میں اے ایف سی انڈر 22 چیمپئن شپ 12 سے 30 جنوری تک قطر میں ہوگی۔
ٹائر ڈویژن
ٹائر ڈویژن اس وقت دنیا بھر میں 24 پیداواری و ترقیاتی مقامات رکھتا ہے۔ مصنوعات کی وسیع اقسام اور آر اینڈ ڈی میں مستقل سرمایہ کاری خرچ موثر اور ماحولیاتی اعتبار سے کامل حرکت پذیری میں اہم حصہ ڈالتی ہیں۔ دنیا کے بڑے ٹائر بنانے والوں میں سے ایک کی حیثیت سے اور 47,000 ملازمین کے ساتھ ٹائر ڈويژن نے 2014ء میں 9.8 بلین یوروز کی فروخت حاصل کی۔
www.continental-corporation.com
www.continental-tires.com
اسپانسرشپ
ٹائر ڈویژن فرانس میں ہونے والے یوئیفا یورو 2016ء ٹ م، امریکا اور کینیڈا میں میجر لیگ ساکر اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے 2019ء اے ایف سی ایشین کپ کا باضابطہ اسپانسر ہے۔
www.contisoccerworld.com
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20151112/0861511135-a
لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20151112/0861511135LOGO