ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میرپور بٹھورو میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار،2 فرار ہونے میں کامیاب

سجاول11فروری (پی پی آئی)سندھ کے ساحلی ضلعے سجاول میں میرپور بٹھورو کی پولیس نے ایک مقابلہ کے بعد ایک ملزم شیر خان ملاح کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جنھیں پولیس تلاش کررہی ہے،پولیس کے ایک بیان کے مطابق  میر پوربٹھورو پولیس کا پٹرولنگ کے دوران بٹھورو، جاتی چوک روڈ جاگیر اسٹاپ کے قریب تین کرمنلز سے سامنا ہوا۔دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کرمنل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گرفتار زخمی ملزم کی شناخت شیر خان ملاح کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی کرمنل اقدام قتل، پولیس مقابلے، چوری، ڈکیتی، اور منشیات جیسے سنگین جرائم کے ایک درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔بٹھورو تھانے میں گرفتار اور فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔