کراچی11فروری (پی پی آئی)شہر قائد میں دو مختلف واقعات ایک خاتوں سمیت تین افراد کو ہلاک کردیا گیاکراچی پولیس کے ایک بیان کے مطابق تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں پولیس اہلکار خمیسو جوکھیو اوراس کی اہلیہ کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ ایس ایس پی ملیر نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول پولیس اہلکار خمیسو جوکھیو تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں تعینات تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں ایک گھر سے نوجوان کی لاش ملی۔ ریسکیو حکام کے مطابق 25 سالہ نوجوان کی شناخت عبدل کے نام سے ہوئی، جو کہ چائے کے ہوٹل پر کام کرتا تھا اور اس کا آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا۔پولیس نے بتایا کہ عبدل خان ہوٹل کی چھت پر کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق متوفی دو روز سے کام پر نہیں آ رہا تھا پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس نے کسی پریشانی کی وجہ سے خودکشی کی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Next Post
میرپور بٹھورو میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار،2 فرار ہونے میں کامیاب
Tue Feb 11 , 2025
سجاول11فروری (پی پی آئی)سندھ کے ساحلی ضلعے سجاول میں میرپور بٹھورو کی پولیس نے ایک مقابلہ کے بعد ایک ملزم شیر خان ملاح کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جنھیں پولیس تلاش کررہی ہے،پولیس کے ایک بیان کے مطابق […]
