شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں پر پیش رفت کیلئے اجلاس منعقد

کوئٹہ، 12فروری (پی پی آئی)بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔بیان کے مطابق، اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان اسفندیار نے منصوبے کی موجودہ صورتحال، درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی فوری بحالی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے تجویز دی کہ اگر بحالی منصوبے بلوچستان حکومت کے حوالے کیے جائیں تو ان پر تیزی سے کام ممکن ہے۔ انہوں نے “ری اسٹرکچرنگ” کی تجویز سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کی غیر متوازن تقسیم سے بنیادی مقاصد متاثر ہو سکتے ہیں۔اجلاس میں ورلڈ بینک کے بحالی منصوبے کو “چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام” کے ساتھ جوڑنے کی تجویز پیش کی گئی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس تجویز سے اتفاق کیا اور اس پر علیحدہ جائزہ لینے کا عندیہ دیا۔احسن اقبال نے ورلڈ بینک کے منصوبوں پر بلوچستان حکومت کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں کچھی کینال سائٹ کے دورے کی بھی بات ہوئی جس پر وزیر اعلٰی بلوچستان نے احسن اقبال کو سوئی کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیر پلاننگ و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔