جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھی ادبی سنگت کے سابق سیکریٹری ڈاکٹرذوالفقار سیال انتقال کر گئے،لاڑکانہ میں سپرد خاک

 لاڑکانہ 15فروری (پی پی آئی) سندھی ادبی سنگت کے سابق سیکریٹری،سندھی و سرائیکی زبان  کے معروف ادیب اور سابق میڈیکل سپرٹینڈنٹ سول اسپتال کراچی ڈاکٹرذوالفقار سیال کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ ان کی تدفین لاڑکانہ میں ہوئی۔سندھی ادبی سنگت کے بیان کے مطابق، ڈاکٹر زوالفقار سیال نے اپنی زندگی میں طب و ادب کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی تحریریں سندھی اور سرائیکی زبانوں میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ڈاکٹر سیال کی وفات پر ادبی حلقوں اور طبی برادری میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ ان کے انتقال کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ ان کی یاد ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گی۔