سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نواب شاہ اورخیر پور میں 2بسوں کو حادثات, 16زائرین جاں بحق40 زخمی

نواب شاہ/خیر پور15فروری (پی پی آئی)سندھ کے دو مختلف مقامات پر زائرین کی دو بسوں کو حادثات پیش آئے، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق نوابشاہ میں آمری روڈ پر فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر میں ٹکر ہوئی۔ اس حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زائرین شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ایدھی ٹرسٹ کے بیان کے مطابق، خیر پور میں قومی شاہراہ پر رانی پور کے قریب زائرین کو لے جانے والی کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 30 زخمی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ مسافر کوچ پنجاب سے سہون جا رہی تھی۔پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ حادثات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔