جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

برطانیہ میں مقیم کشمیری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

بریڈ فورڈ، 15-فروری(پی پی آئی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں اوورسیز کشمیری مسئلہ کشمیر کو پورے شد و مد سے اْٹھانے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کریں۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ایک بیان کے مطابق  انھوں نے بریڈ فورڈ میں کشمیرپیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ (نارتھ زون) کے صدر چوہدری مالک کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر سابق لارڈ میئر نجیب خان، ملک رحمت، طارق ایوب، رشید پوٹھی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم عروج پر ہیں اور بھارتی فوج کشمیری عوام پر سختی کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو اس معاملے پر توجہ دینی چاہیے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلوانے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے تاکید کی کہ مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی جائے اور عالمی سطح پر ان کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے۔