سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ کا شاہی سید سے ٹیلی فونک رابطہ،بنگلہ دیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان سے ملاقات

کراچی 15فروری (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا ہے۔ انہوں نے شہر میں ڈمپر اور ٹینکرز کی وجہ سے ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کیا۔گورنر سندھ کے  پریس سیکریٹری کے مطابق دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ ڈمپر اور ٹینکرز کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، اور روٹ پرمٹ کی جامع چیکنگ لازمی ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق ہونا چاہئے تاکہ ٹریفک مسائل پیدا نہ ہوں۔گورنر سندھ نے تجویز دی کہ ڈمپر اور ٹینکرز کو مقررہ وقت پر ہی عام شاہراہوں پر آنے کی اجازت دی جائے۔ دونوں رہنما?ں نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کو مخصوص حصہ پر اپنی بائیک چلانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈمپر اور ٹینکرز کی خدمات سے انکار ممکن نہیں لیکن سب کو قانون کے تحت کام کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور تجارت میں اضافے پر تبادلہ خیال ہوا۔گورنر سندھ کے  پریس سیکریٹری کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاک بنگلہ دیش دو طرفہ تعلقات نئی جہت میں داخل ہوچکے ہیں اور دونوں ممالک تجارت اور وفود کے تبادلوں میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلہ دیش پاکستان کو مضبوط و مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے فضائی آپریشن میں اضافے اور کراچی و چٹاگانگ کو سسٹر سٹیز کا درجہ دینے کی تجاویز بھی پیش کیں۔ ہائی کمشنر نے گورنر اینیشیٹوز کے تحت جاری منصوبوں کی تعریف کی اور کہا کہ یہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے شجر کاری مہم کے تحت گورنر ہاوس کے لان میں پودا بھی لگایا۔