سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز

ٓٓٓٓلاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے اور کاشتکاروں کی آمدنی بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں مزید انقلابی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ کسانوں کو جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔  وزیراعلیٰ نے سپر سیڈرز اقدام کے ثمرات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ زرعی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپر سیڈرز کی بدولت کسانوں کو لاگت، وقت اور ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ جدید کاشتکاری کے مواقع بھی میسر آئے ہیں۔  مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ زرعی پیداوار میں اضافے اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے مزید عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ پنجاب زرعی میدان میں ترقی کی نئی راہیں متعین کر سکے۔