کوئٹہ17فروری (پی پی آئی)افغان قومی موومنٹ نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات سمیت صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ اے کیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ سے پیر کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تقریباً تمام سرکاری اسپتالوں میں ادویات سمیت دیگر طبی سہولیات کی کمی ہے، سرکاری اسپتالوں کے لیے مختص فنڈ کو مریضوں پر خرچ نہیں کیا گیا بلکہ سرکاری فنڈ میں غبن کیا گیا۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور قومی احتساب بیورو کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبائی محکمہ صحت میں ہونے والی کرپشن کی کھوج لگانے کے لیے انکوائری کمیٹیاں تشکیل دیں اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔