سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

برادری ازم اور موروثی سیاست کا دور ختم، کشمیری اب باشعور ہو چکے ہیں: طاہر کھوکھر

مظفرآباد17فروری (پی پی آئی)سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ برادری ازم اور خاندانی موروثی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے، اب کشمیری عوام باشعور ہو چکے ہیں اور انہیں مزید دھوکے میں نہیں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ریاست میں کتنی ترقی ہوئی اور سیاستدانوں اور حکومتوں نے ان کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں ماضی میں عوام کو سبز باغ دکھا کر ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا، لیکن اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں طاہر کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر میں برسوں سے چند مخصوص خاندانوں نے سیاست کو اپنا وراثتی حق سمجھ رکھا تھا، لیکن اب عوام نے ان کے خلاف بیداری کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ ریاست میں برادری ازم اور خاندانی سیاست کے خلاف عوامی ردعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام اب ترقی، خوشحالی، اور حقیقی قیادت کے خواہاں ہیں حکومتوں نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع نہیں کیئے عوام کو صحت، تعلیم، اور روزگار جیسے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا لیکن اب عوام ان تمام سازشوں کو سمجھ چکے ہیں اور انہیں مزید گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب آزاد کشمیر میں حقیقی جمہوریت قائم ہو گی، جہاں عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہوگا جدید دور میں عوام باشعور ہو چکے ہیں، اور اب وہ ترقیاتی منصوبوں، بہتر تعلیمی نظام، جدید انفراسٹرکچرہی انکا مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاست کو عوامی خدمت سمجھتے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ برادری ازم اور خاندانی سیاست کے جال سے باہر نکلیں اور ایسے نمائندوں کو منتخب کریں جو حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی اسی صورت میں ممکن ہے جب عوام صحیح قیادت کا انتخاب کریں عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے اور محض وعدوں اور دعوؤں پر وقت ضائع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت، تعلیم، صحت، اور روزگار کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ یہاں کے عوام کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔