جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیہون میں عرس لعل شہباز قلندرپر ادبی کانفرنس اور راگ رنگ کی محفل منعقد

حیدر آباد 19 فروری (پی پی آئی)صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے شہباز آڈیٹوریم سیہون میں منعقدہ ادبی کانفرنس اور راگ رنگ کی محفل میں شرکت کی۔، وزیر ثقافت نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیہون کی دھرتی سے ان کا پرانا رشتہ ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے والد کی دوستی سید عبداللہ شاہ کے ساتھ تھی، اور جب بھی وہ گڑھی خدا بخش جاتے ہیں تو قلندر کی درگاہ پر حاضری دینا نہیں بھولتے۔ انہوں نے اپنی پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر ثقافت کا قلمدان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مہینے پہلے شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا اور آج انہیں لعل شہباز قلندر کی خدمت کا موقع ملا ہے۔وزیر ثقافت نے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان کے زائرین بھی سیہون پہنچے ہیں اور انہیں بھی خوش آمدید کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے اور یہاں کے لوگوں نے کبھی بھی ہتھیار نہیں اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ جب قلندر لعل کے مزار پر بم دھماکا ہوا تھا تو بھی عقیدت مند نہیں رکے تھے۔ آج بھی لعل شہباز کی درگاہ پر لاکھوں زائرین پہنچتے ہیں اور دھمال پیش کرتے ہیں۔ محکمہ ثقافت سندھ کے اندر ہر ثقافتی پروگرام میں مدد کرے گا اور مالی معاونت بھی فراہم کرے گا۔