جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مریم نواز ایک سال بعد اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنے والی پہلی وزیرِاعلیٰ ہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور19فروری (پی پی آئی)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت دو صوبائی حکومتوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔ لاہور سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مریم نواز کی عوامی پزیرائی اور نوجوانوں میں مقبولیت کا ذکر کیا۔محکمہ اطلاعات پنجاب کے ایک بیان کے مطابق عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز ایک سال بعد اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنے والی پہلی وزیرِاعلیٰ ہیں۔ انہوں نے نارووال کے جلسے کو مریم نواز کی مقبولیت کا ثبوت قرار دیا جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر ثبت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کے لوگ مریم نواز کے خلاف مسلسل نامناسب زبان استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مخالفین حسد اور تعصب کی عینک اتار کر پنجاب کے اچھے منصوبوں کی تعریف کریں۔ عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے مخالفین کو ان کی خاندانی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔