جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے مختلف شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد19فروری (پی پی آئی) ملک کے مختلف شہروں میں جمعرات کوگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک بیان کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان، بالائی اور وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ بدھ کی صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد اور کوئٹہ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں پندرہ، کراچی میں تئیس، پشاور، مظفرآباد اور گلگت میں آٹھ جبکہ مری میں دو ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہ مولہ، اور جموں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔